وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار کا جہانگیر بدر کے انتقال پراظہار تعزیت

پیر 14 نومبر 2016 13:26

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار کا جہانگیر بدر کے انتقال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار رائومحمد اجمل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوںنے کہاکہ جہانگیر بد ر ایک مخلص سیاسی کارکن تھے جنہوںنے ساری عمر سیاسی جدوجہد کی ۔ انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔