کیپ ٹائون ،افریقی فاسٹ بائولر ڈیل اسٹین کی کامیاب سرجری

پیر 14 نومبر 2016 13:27

کیپ ٹائون ،افریقی فاسٹ بائولر ڈیل اسٹین کی کامیاب سرجری

کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) حالیہ دورہ آسٹریلیاکے پہلے ٹیسٹ میں کندھے کے فریکچر کا شکار ہونے والے جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے کندھے کی کامیاب سرجری ہوگئی ہے۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے اعلامئے کے مطابق فاسٹ بولر چھ ماہ کے مکمل آرام کے بعد بتدریج بولنگ کی جانب آئیں گے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقی ٹیم منیجر ڈاکٹرمحمد موسی جی کا کہناہے کہ کامیاب سرجری کے بعد توقع ہے کہ ڈیل اسٹین چھ ماہ میں بولنگ کرانے لگیں گے۔

ہم چاہتے ہیں کہ انہیں مکمل صحتیاب ہونے کیلئے پورا وقت ملے اورجب وہ دوبارہ بولنگ کرانے آئیں تو ان کے کندھے میں دردنام کی کوئی چیز نہ ہو۔واضح رہے کہ ڈیل اسٹین آسٹریلیاکے خلاف حالیہ سیریزکے پہلے پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے جنہوں نے انجری کاشکارہونے سے قبل 12.4اوورزپھینکنے کے علاوہ ڈیوڈوارنرکی اہم وکٹ بھی حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :