ہوبارٹ ٹیسٹ، آسٹریلیا پر شکست کے سائے منڈلانے لگے

پیر 14 نومبر 2016 13:27

ہوبارٹ ٹیسٹ، آسٹریلیا پر شکست کے سائے منڈلانے لگے

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا پر شکست کے سائے منڈلانے لگے۔آسٹریلیا کی85رنز کے جواب میںجنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز میں 326رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کاک106، باوما74،ہاشم آملہ 47،فلینڈر32رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 6 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر رہے جبکہ مچل سٹا رک نے 3اور مینی نے ایک وکٹ حاصل کی،تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں2 وکٹوں کے نقصان پر121رنز بنا لئے ،کنگروز کواننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید120رنز درکار ہیں،جبکہ عثمان خواجہ56اور سٹیون سمتھ18رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں،تیسرے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث قبل ازوقت ختم کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی اپہلی نامکمل اننگز 5وکٹوں کے نقصان پر 171رنز دوبارہ آغاز کیا تو جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 326رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور اس طرح اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے سکور 85کے جواب میں240رنز کی بھاری برتری حاصل ہوگئی تھی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کاک106، باوما74،ہاشم آملہ 47،فلینڈر32رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 6 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر رہے جبکہ مچل سٹا رک نے 3اور مینی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں2 وکٹوں کے نقصان پر121رنز بنائے ہیں تاہم اسے اننگز کی شکست کے بچنے کے لیے مزید 120 رنز درکار ہیں۔تیسرے دن کا کھیل جب خراب روشنی کے باعث ختم کیا گیا تو اس وقت عثمان خواجہ 56 اور سٹیون سمتھ 18 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔پہلی اننگز کی طرح آسٹریلیا کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور برنس بغیر کوئی رن بنائے ایبٹ کے گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی وارنر تھے جنھوں نے 45 رنز بنائے، انھیں بھی ایبٹ نے ہی آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :