این چیپل نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے کینگروز ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ کردیا

پیر 14 نومبر 2016 13:27

این چیپل نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے کینگروز ٹیم میں تبدیلیوں کا ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) سابق آسٹریلوی کپتان ای ین چیپل نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو سلیکٹرز کے پاس سخت فیصلوں کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا، اگلے چند ہفتے آسٹریلوی کرکٹ کیلئے کافی اہم ہیں، یہاں پرکھیل کا سسٹم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے، ۔

اپنے ایک کالم میںچیپل نے کہا کہ آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اگر اس میں فوری طور پر بہتری نہیں آئی تو پھر سلیکٹرز کوپاکستان کی مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز کیلیے ہول سیل تبدیلیاں کرنا پڑیں گی۔ اس کے بعد آسٹریلیا کو بھارت کا ایک مشکل ٹور کرنا ہے اور پھر انگلینڈ کی ٹیم آئندہ موسم گرما میں آسٹریلیا کا رخ کریگی، اس لیے یہ کہا جاسکتا ہے کہ آئندہ چند ہفتے آسٹریلوی کرکٹ کیلیے کافی اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیپل نے کہا کہ کینگروز کی حالیہ ناکامیوں کے پیچھے بڑی وجہ ناقص بیٹنگ ہے لیکن فاسٹ بولرز کو فٹ رکھنا اس سے بھی بڑا مسئلہ ہے، کچھ عرصہ قبل آسٹریلوی پیس بولنگ کا مستقبل کافی روشن دکھائی دیتا تھا، مچل اسٹارک، جیمز پیٹنسن اور پیٹ کمنز سب ہی بہترین پیس کے ساتھ گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹرسڈل بھی مستقل مزاجی سے اچھی بولنگ کررہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :