قومی ٹیم سے باہر فواد عالم نے فرسٹ کلاس کر کٹ میں10ہزار رنز مکمل کر لئے

فواد عالم نے 132فرسٹ کلاس میچز میں25سنچریز اور53ففٹیز سمیت 10077رنز بنائے ہیں

پیر 14 نومبر 2016 13:27

قومی ٹیم سے باہر فواد عالم نے فرسٹ کلاس کر کٹ میں10ہزار رنز مکمل کر لئے

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء)سلیکٹرز کے ٹھکرائے فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 رنز مکمل کرلیے، مڈل آرڈر بیٹسمین نے قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں مرحلے میں ایچ بی ایل کے خلاف سوئی سدرن گیس کی نمائندگی کرتے ہوئے گذشتہ روز ناقابل شکست108 کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔تفصیلات کے مطابق فواد عالم ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کے باوجود تاحال قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

(جاری ہے)

قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں مرحلے میں ایچ بی ایل کے خلاف سوئی سدرن گیس کی نمائندگی کرتے ہوئے گذشتہ روز مڈل آرڈر بیٹسمین نے ناقابل شکست 108 رنز کی اننگز کھیلی تو وہ 10 ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے بڑے بیٹسمینوں میں اپنا نام لکھوا چکے تھے، فواد عالم نے 132فرسٹ کلاس میچز میں 25 سنچریز اور 53 ففٹیز سمیت 10077 رنز بنائے ہیں، ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 210 رہا،31 سالہ فواد عالم اب تک 3 ٹیسٹ، 38 ایک روزہ اور 24 ٹوئنٹی20 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔