ہاشم آملا سے نسلی منافرت کرنے پر آسٹریلوی شائق پر3برس کی پابندی عائد
تماشائی نے آملا کے خلاف ایک پیغام لکھ کر جالیوں پر لگایا تھا،نسلی حوالے سے کوئی بھی چیز قابل قبول نہیں،کر کٹ آسٹریلیا
پیر 14 نومبر 2016 13:27
ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا کے خلاف نسلی منافرت کا مظاہرہ کرنے والے تماشائی پر تین برس کیلئے پابندی عائد کردی۔
(جاری ہے)
وہ اس عرصے کے دوران آسٹریلیا میں کسی بھی میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے جبکہ انھیں اپنی اس حرکت پر عدالتی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا، ہوبارٹ میں جاری ٹیسٹ کے دوران مذکورہ تماشائی نے آملا کے خلاف ایک پیغام لکھ کر جالیوں پر لگایا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نسلی حوالے سے کوئی بھی چیز قابل قبول نہیں ہے۔ ادھر کرکٹ جنوبی افریقہ نے اپنے بیان میں اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ان کی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران نسلی منافرت کا مظاہرہ کیا گیا ہو، ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.