روس کو نومبر کے آغاز میں ہی شدید سردی نے لپیٹ میں لے لیا

دوسرے بڑے روسی شہر سینٹ پٹرزبرگ نے برف کی چادر اوڑھ لی نومبر کے آخر تک درجہ حرارت مزید نیچے گریگا ،ْکئی شہروں میں بھی برف باری ہوسکتی ہے ،ْ محکمہ موسمیات

پیر 14 نومبر 2016 13:30

روس کو نومبر کے آغاز میں ہی شدید سردی نے لپیٹ میں لے لیا
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) روس کو نومبر کے آغاز میں ہی شدید سردی نے لپیٹ میں لے لیا ،ْدوسرے بڑے روسی شہر سینٹ پٹرزبرگ نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ برف سے ڈھک گیا ہے ، اب تک 300 ملی میٹر برف ریکارڈ کی گئی ،ْ رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔سینٹ پیٹرز برگ قطب شمالی کے قریب واقع ہے ،ْاس کے باوجود نومبر میں برف باری غیرمعمولی قرار دی گئی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے نومبر کے آخر تک درجہ حرارت مزید نیچے گرے گا اور دیگر شہروں میں بھی برف باری ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :