پوری قوم شہید جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 نومبر 2016 13:34

پوری قوم شہید جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2016ء) : لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک ہوئے جس پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے دفاع کا مسئلہ ہے۔ بھارت کی جانب سے کی گئی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج لائن آف کنٹرول پرملک کے دفاع کے لیے کھڑی ہے۔ لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا جائےگا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہےاور ہم اپنے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہید جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔