ارجنٹائن کے شمال مغرب میں 6.2 شدت کا زلزلہ، جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

پیر 14 نومبر 2016 13:44

ارجنٹائن کے شمال مغرب میں 6.2 شدت کا زلزلہ، جانی و مالی نقصان کی اطلاع ..

بیونس آئرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) ارجنٹائن کے شمال مغربی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا ہے تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 62 میل (100 کلو میٹر)تھی ۔زلزلے کے جھٹکے پیر کی صبح 8 بجے صوبہ لا ریو جا کے شہر چلیکسیٹو میں محسوس کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :