ترکی بے نظیر خصوصیات کا مالک ملک ہے، رجب طیب اردوان

پیر 14 نومبر 2016 13:44

ترکی بے نظیر خصوصیات کا مالک ملک ہے، رجب طیب اردوان
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی بے نظیر خصوصیات کا مالک ملک ہے۔ استنبول تزلاصدف شپ یارڈ میں جہاز کی روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں اور کونسا ایسا ملک ہے جسے ترکی جیسے مسائل کا سامنا ہو لیکن اس کے باوجود وہ اقتصادی قوت بن گیا ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں سے ہمارا غم و غصہ بڑھتا ہے لیکن ان کارروائیوں سے ہماری دہشت گردی سے متعلق پالیسی ہر گز متاثر نہیں ہوتی ہے،ہم نے ابتک ترکی پر بھروسہ کرنے والوں کو نہ کبھی شرمندہ کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔ ترکی کی اسی خصوصیت کی وجہ سے عالمی سرمایہ کار وں نے ترکی میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :