کافی امراض قلب سے بچائو کے لئے مفید ہے،امریکی ماہرین

پیر 14 نومبر 2016 13:55

کافی امراض قلب سے بچائو کے لئے مفید ہے،امریکی ماہرین
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کافی امراض قلب سے بچائو کے لئے مفید ہے۔ ہاورڈ یو نیورسٹی کے ماہرین کی خواتین اور مردوں پر کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ روزانہ پانچ پیالی کافی پیتے ہیں انہیں امرض قلب کا عارضہ نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیفین کے معاملے میں کچھ لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ حساس ہوتے ہیں اور وہ اکثر محسوس کرتے ہیں کہ کافی ان کے دل پر اثر کررہی ہے تو انہیں کافی نوشی ترک کردینا چاہیے تاہم جن لوگوں کے سامنے کوئی ٹھوس بات نہ آئے انہیں کافی سے لطف اندوز ہوتے رہنا چاہیے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی میں موجود کیفین بعض لوگوں کے دل کی دھڑکن کو قدرے تیز کردیتی ہے۔ کافی سے وہ شریانیں بھی تنگ ہوسکتی ہیں جو دل اور پھیپھڑوں سے ذرا دور والے اعضا میں ہوتی ہیں۔ کافی میں پائے جانے والے بعض اجزا سے خون میں کولیسٹرول معمول سے بڑھ جاتا ہے ، لیکن اگر کافی کو نتھار لیا جائے تو ان اجزا سے بچاجاسکتا ہے۔ اگر کافی نتھاری ہوئی ہوتو کولیسٹرول پر زیادہ اثر نہیں پڑتا۔ کافی پیتنے سے اگر دل کی دھڑکن میں معمولی اضافے محسوس ہوتو رفتہ رفتہ کافی کے استعمال میں کمی کردینا چاہیے۔