دبئی۔ اماراتی مسافر اب ایپ کے ذرلعیے بھی یو۔اے۔ای۔ کا ویزہ حاصل کر سکیں گے۔

پیر 14 نومبر 2016 13:56

دبئی۔ اماراتی مسافر اب ایپ کے ذرلعیے بھی یو۔اے۔ای۔ کا ویزہ حاصل کر ..

دبئی۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار،14نومبر 2016) وہ مسافر جو متحدہ عرب امارات کیلیے اماراتی ائیرلائن کا انتخاب کریں گے اب اپنے موبائل فون کے ذرلعیے ویزہ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔دبئی ویزہ پروسیسنگ سنٹرنے پچھلے ہفتے "آئی کنیکٹ"کے نام سے دبئی میں موجود گورنمنٹ سروسز انڈسٹری کیلیی وی۔ایف۔ایس۔ گلوبل ورکشاپ کے دوران ایک موبائل فون ایپ لانچ کیا ہے۔

جس میں 42ممالک سے 90سے زائد سرکاری نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اور موجودہ حالات کے تناظر میں ویزہ سروسز،شناخت، اور شہریوں کے لیے دی جانے والی خدمات پر بحث کی۔اس ورکشاپ میں مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔تاہم اماراتی نمائندے نے بیان دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس ایپ کا مقصد متحدہ عرب امارات اور انڈیا کے لوگوں کیلیے ویزہ پراسیس کے حوالے سے سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ آن لائن ایپلیکیشن کم سے کم چار دن میں پراسیس ہو جائیگی۔جبکہ تاخیر کی صورت میں 58 دن بھی لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس ایپ کے ذرلعیے مسافر 96گھنٹے، 30دن اور 90دن کے ویزہ کیلیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :