Live Updates

پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرکے عمران خان کی سیاست ختم ہوجائے گی‘ عرفان دولتانہ

پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرنا عمران خان کا معمول بن گیا ، وہ کیسے سیاستدان ہیں جو پارلیمنٹ میں نہیں جانا چاہتے

پیر 14 نومبر 2016 14:14

پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرکے عمران خان کی سیاست ختم ہوجائے گی‘ عرفان دولتانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرکے عمران خان کی سیاست ختم ہوجائے گی ،وہ اب ناکام سیاستدان کہلائیں گے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرنا عمران خان کا معمول بن گیا ہے ، وہ کیسے سیاستدان ہیں جو پارلیمنٹ میں نہیں جانا چاہتے۔

مسلم لیگ ن کے دور میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی ۔عمران خان جمہوریت کے خلاف سازشیں بند کریں ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا سفرتیزی سے جاری ہے اور ہر محکمہ کو جدید خطوط پر کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے ،ہر شعبہ میں آئی ٹی کو بنیاد بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس کے ہر اہلکا ر اور افسر کاریکارڈ کمپوٹرائزڈ کردیا گیا ، انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس سے ہم پوری طرح آگاہ ہیں،یہ محکمے اپنی کاکرردگی بہتر بنارہے ہیں ،پنجاب میں عوام کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اپنے منشور پر عمل کررہی ہے اس کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں اور عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا ہے ،دھرنے دینے والوں کو ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں مل سکا ،تحریک انصاف کے جمہوریت کے خلاف اٹھنے والے تمام اقدامات ناکام ہوئے اور عوام نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا،عوام کو علم ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ان کے مسائل حل کررہی ہے اس لئے وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں،پنجاب میں پولیس کا نظام کمپوٹرائزڈ کرنے سے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :