جہانگیر بدر کی وفات پر مہر غلام فرید کاٹھیا کا اظہار تعزیت

پیر 14 نومبر 2016 14:16

جہانگیر بدر کی وفات پر مہر غلام فرید کاٹھیا کا اظہار تعزیت
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء)پیپلز پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو رکن سابق وفاقی وزیر مہر غلام فرید کاٹھیا نے پیپلز پارٹی کے سابق سیکر ٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مرحوم کی پیپلز پارٹی اور جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی موت سے پیپلز پارٹی میں پیدا ہونے والا خلا کبھی بھی پر نہیں ہوسکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ جہانگیر بدر نے ضیاء الحق کے مارشل لاء دور میں کوڑے کھا کر اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور مرتے دم تک جمہوریت کے فروغ کے لیے جدو جہد جاری رکھی ۔ انہوں نے آخر میں سوگوار خاندان سے دلی صدمہ کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی نور شاہ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر ذاکر حسین برال ہوا اجلا س میں جہانگیر بدر کے موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی قرار داد منظور کی گئی جس میں سوگوار خاندان سے اس دکھ کی گھڑی میں برابر کا شریک ہونے کا اظہار کیا گیا ۔