شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ دینے والے 3ملزمان پشاور کی خصوصی عدالت میں پیش

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 نومبر 2016 14:16

شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ دینے والے 3ملزمان پشاور کی خصوصی عدالت ..

پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 نومبر۔2016ء) افغان خاتون شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ دینے والے 3ملزمان کو پشاور کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عماد خان، محسن احسان اور پلوشہ آفریدی شامل ہیں ،جن میں سے عماد خان کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے عماد خان کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا تھا جبکہ محسن احسان اور پلوشہ آفریدی عبوری ضمانت پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :