پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے بھارت کی بلا اشتعال فائر نگ بدترین دہشت گردی ہے‘چوہدری محمدسرور

تحر یک انصاف کا کوئی مطالبہ غیر آئینی نہیں ہم جمہو ریت اور ملک بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں‘سی پیک منصوبے کومکمل سپورٹ کرتے ہیں اس منصوبے میں کسی صوبے کیساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے‘ سٹیزن موومنٹ کے چیئر مین حافظ غلام محی الدین اور دیگر سے گفتگو

پیر 14 نومبر 2016 14:34

پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے بھارت کی بلا اشتعال فائر نگ بدترین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے بھارت کی بلا اشتعال فائر نگ بدترین دہشت گردی ہے ‘ملکی دفاع کیلئے جان کی قر بانی دینے والے فوجی اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں ‘تحر یک انصاف کا کوئی مطالبہ غیر آئینی نہیں ہم جمہو ریت اور ملک بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں‘سی پیک منصوبے کومکمل سپورٹ کرتے ہیں اس منصوبے میں کسی صوبے کیساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے ‘گیس کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں پر مہنگائی کا حملہ ہوگا حکمران عوام کو مہنگائی کے تحفوں کی بجائے ریلیف دیں ‘حق او ر سچ کیلئے تحر یک انصاف کے کارکنان آج بھی چٹان سے زیادہ مضبوط کھڑے ہیں ۔

وہ سوموار کے روز اپنی رہائش گاہ پر پاکستان سٹیزن موومنٹ کے چیئر مین حافظ غلام محی الدین ‘تحر یک انصاف کی خاتون رکن مدیحہ وقاص ‘اطہر رشید خان ‘میاں شبیر احمد اور دیگر سے ناشتہ کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا بھارت کی بلا اشتعال فائر نگ سے شہید ہونیوالے 7فوجی اہلکاروں کی عظمت کو قوم سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ دیا ہے بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائر نگ دہشت گردی ہے پاکستان کے دفا ع کیلئے افواج پاکستان سمیت ہم سب ایک ہیں اور دشمن کو بھر پور منہ توڑ جواب دیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ذاتی نہیں قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے جد وجہد کر رہی ہے‘ تحر یک انصاف سی پیک منصوبے کی پہلے دن سے مکمل حمایت اور سپورٹ کر رہی ہے اور اس منصوبے میں آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کی قیادت میں پاک افواج کے کر دار کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے قوم انکو سلام پیش کرتی ہے تحر یک انصاف اپنے اصولی موقف اور نظر یہ کی وجہ سے پاکستان کی سب سے مضبوط اور مقبول جماعت بن چکی ہے اور ہم ہی ملک کو بحرانوں سے نکا ل سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :