شام میں ترک مسلح افواج کی کاروائیوں میںداعش کے 35دہشتگرد ہلاک

داعش کے کمان کنٹرول مرکز ، گولہ بارود کے ڈپوں اور ہیڈ کوارٹر سمیت 15 عمارتیں تباہ کردی گئیں،ترک عسکری حکام

پیر 14 نومبر 2016 14:40

شام میں ترک مسلح افواج کی کاروائیوں میںداعش کے 35دہشتگرد ہلاک
انقرہ/دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) شام میں ترک مسلح افواج کی کاروائیوں میںداعش کے 35دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ داعش کے کمان کنٹرول مرکز ، گولہ بارود کے ڈپوں اور ہیڈ کوارٹر سمیت 15 عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے ترکی کی زیر قیادت 24 اگست کو شروع کردہ فرات ڈھال فوجی کاروائی کے دائرہ کار میں ایک بکتر بند گاڑی پر میزائل کے حملے اور ڈرون طیارے سے حملے کے نتیجے میں 4 فوجی زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حالیہ جھڑپوں میں 9 مخالفین ہلاک اور 52 معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔ مخالفین نے مارے اور رائی میں واقع سات محلوں کا کنٹرول سنھبال لیا ہے ۔ تال ییان کے علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنیوالے پی وائے ڈی اور پی کے کے کے دہشت گردوں پر توپوں اور ٹینکوں سے گولہ باری کی گئی جسکے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ دریں اثنا الباب کے علاقے میں ترک مسلح افواج کے حملے میں داعش کے کمان کنٹرول مرکز ، گولہ بارود کے ڈپوں اور ہیڈ کوارٹر سمیت 15 عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور 35 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :