بدنام زمانہ منشیات فروش صفدر اور نذر رنگے ہاتھوں گرفتار، افیون اور چرس برآمد

پیر 14 نومبر 2016 15:06

بدنام زمانہ منشیات فروش صفدر اور نذر رنگے ہاتھوں گرفتار، افیون اور ..
خانپور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر پاکستان چوک پر چھاپہ مارا جہاں پر بدنام زمانہ منشیات فروشوں صفدر اور نذر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 40 کلوگرام افیون اور 20کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ اس حوالے سے ایس ڈی پی او آفس میں اے ایس پی فاروق بجارانی نے ایس ایچ او سٹی انسپکٹر سیف اللہ خان کورائی اور ان کے ٹیم کے ہمراہ پر ہجو م پریس کانفرنس میں بتایا کہ سٹی پولیس کی یہ کاروائی منشیات فروشی کے خاتمہ کے حوالے سے بڑی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منشیات فروش صفدر حسین جو کہ فاضل پور کا رہائشی ہے اور نزر حسین موضع دشتیاں کا رہائشی ہے دونوں منشیات فروش پلاسٹک کے بورے میں منشیات بھر پر مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کے لیے جا رہے تھے جو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور ان سے پکڑی جانے والی منشیات کی قیمت تقریباً30 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے مطابق یہ منشیات لکی مروت کا فاروق دلدار پٹھان نامی شخص انہیں سپلائی کرتا ہے اور اسے خیر محمد دشتی ،غلام مصطفی دشتی ،سکینہ بی بی ،مطلوب بی بی وغیرہ کو بھی سپلائی کرتے ہیں اے ایس پی فاروق بجارانی نے بتایا کہ ان ملزمان کے خلاف نائن سی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے انہوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی سیف اللہ خان کورائی اور ان کی پوری ٹیم کو اس کامیاب آپریشن پر مبارک باد دی ۔

متعلقہ عنوان :