ایل او سی پر بھارتی جارحیت ، وزیر اعظم نواز شریف کا اظہار افسوس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 نومبر 2016 15:09

ایل او سی پر بھارتی جارحیت ، وزیر اعظم نواز شریف کا اظہار افسوس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2016ء) : ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر وزیر اعظم نوا زشریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا مقصد کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے۔بھارتی افواج نےمعصوم، نہتےکشمیریوں کےخلاف ناقاقبل بیان مظالم ڈھائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی قبضے کے خلاف تحریک آزادی زوروں پر ہے۔

متعلقہ عنوان :