مودی سرکار خون کی پیاسی بن چکی ‘عوام اور فوج مودی کا خونی خواب چکنا چور کردے گی‘پیپلزپارٹی اور پوری قوم شہداء پر فخر ہے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیان

پیر 14 نومبر 2016 15:28

مودی سرکار خون کی پیاسی بن چکی ‘عوام اور فوج مودی کا خونی خواب چکنا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی سرکار خون کی پیاسی بن چکی ہے،پاکستانی عوام اور فوج مودی کا خونی خواب چکنا چور کردے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میںلائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشتگردی کی شدید مذمت کی اور شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کیا،شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی ا ور تعزیت کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی سرکار خون کی پیاسی بن چکی ہے،پاکستانی عوام اور فوج مودی کا خونی خواب چکنا چور کردے گی،پیپلزپارٹی اور پوری قوم شہداء پر فخر کرتی ہے