عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پانامہ لیکس بارے شریف فیملی کیخلاف دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

پاکستان بحران سے گزرر ہا ہے لوگوں کی امیدیں عدالت سے وابستہ ہیں‘اکرم شیخ کی نوازشریف سے ملاقاتوں کی اطلاعات تھیں‘اکرم شیخ کے بیٹے کو لیگل ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے،نوازشریف تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں‘مجھے پوری امید ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہونے جارہا ہے‘عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ20کروڑ لوگوں کی خواہشات کے مطابق ہوگا شیخ رشید کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت

پیر 14 نومبر 2016 15:28

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پانامہ لیکس بارے شریف فیملی کیخلاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے پانامہ لیکس کے حوالے سے شریف فیملی کیخلاف دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں۔پیر کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پانامہ لیکس کیس کے حوالے سے شریف فیملی کے خلاف دستاویزات جمع کرادیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپریم کورٹ کے باہر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحران سے گزرر ہا ہے لوگوں کی امیدیں عدالت سے وابستہ ہیں،اکرم شیخ کی نوازشریف سے ملاقاتوں کی اطلاعات تھیں،اکرم شیخ کے بیٹے کو لیگل ایڈوائزر تعینات کیا گیا ہے،نوازشریف کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں،نوازشریف تاخیری حربوں کو بطور ہتھیار استعما ل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنے حملے ہورہے ہیں اس میں بھارت ملوث ہے،مجھے پوری امید ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہونے جارہا ہے،عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ20کروڑ لوگوں کی خواہشات کے مطابق ہوگا،نوازشریف طیب اردوان بننے کی خواہش رکھتے ہیں،پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے کا عالمی ایجنڈا ہے،پاکستان کا بچہ بچہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے فوج کیساتھ ہے اور پاکستانی عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے