یو۔اے۔ای :متحدہ عرب امارات کا خوا تین کے لیے 3 ماہ کی تنخواہ کے ساتھ میٹرنٹی چھٹی کا اعلان۔

پیر 14 نومبر 2016 15:21

یو۔اے۔ای :متحدہ عرب امارات کا خوا تین کے لیے 3 ماہ کی تنخواہ کے ساتھ ..

متحدہ عرب امارات(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار،14نومبر 2016) متحدہ عرب امارات نے فیڈرل گورنمنٹ کی خواتین ملازمین کے لیے تین ماہ کی تنخواہ کے ساتھ میٹرنٹی چھٹی دینے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النحیان نے 2016 اور 2008کے قانون کے تحت ،وفاقی حکو مت کے انسانی وسائل سے متعلق قانون نمبر 17اور 11میں ترمیم کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ آرٹیکل 53کے مطابق اب خواتین کوتنخواہ کے ساتھ تین ماہ کی چھٹی دی جائے گی۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈلیوری کے بعد خواتین کو چار ماہ تک کے لیے روزانہ دو گھنٹے کا ٹائم دیا جائیگا تاکہ وہ اپنے بچوں کو دودھ پلا سکیں۔

متعلقہ عنوان :