پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،20 افرادگرفتار

پیر 14 نومبر 2016 16:03

پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،20 افرادگرفتار
ملتان۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20افراد کوگرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم عرفان سے 180گرام چرس اور ملزم عرفان مسیح سے 255گرام چرس ،پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم انتظار سے 260گرام چرس ، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم بشیر احمد سے 10لیٹر شراب ،پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد وسیم سے 8لیٹر شراب جبکہ پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد اکرم سے 60لیٹر شراب ،پولیس تھانہ الپہ نے ملزم فاروق سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے سیتل ماڑ ی کے علاقے میں جوئے کے اڈے پرچھاپہ مارا اور دوملزمان ارشاد اور شاکر کو قابو کرلیا ۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس حکام نے شاہ رکن عالم کے علاقے میں چھاپے مارے ۔پولیس نے ملزمان صدیق اور آصف کو غیر قانونی طورپر ایل پی جی کی گیس ریفلنگ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔دریں اثناء ملتان پولیس نی9اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے 2 اے کیٹیگری جبکہ07کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران124نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں433نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی118موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :