نادرا کی موبائل ٹیمیں خیرپور کے مختلف علاقوں میں 18 نومبر تک شناختی کارڈ بنا کردینے کیلئے موجو د رہیں گی

پیر 14 نومبر 2016 16:09

نادرا کی موبائل ٹیمیں خیرپور کے مختلف علاقوں میں 18 نومبر تک شناختی ..
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضلع خیرپور میں 18 نومبر 2016 تک نادرا کی موبائل ٹیمیں عوام کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لیے موجود ہونگی اعلامیے کے مطابق خیرپور ضلع کے تعلقہ کنگری ، کوٹڈیجی ، صوبھو دیرو، گمبٹ تعلقے کی یوسیزمیں عوام کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لیے نادرا کی موبائل ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں ٹیمیں18 نومبر 2016 تک متعلقہ تعلقوں کی تمام یوسیز میں موجود ہونگی اس سلسلے میں عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نادرا کی ٹیموں سے رابطے میں آئیں۔

متعلقہ عنوان :