پوری پاکستانی قوم وطن کے دفاع کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہید فوجیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، ملکی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائیگا ، بھارت بزدل ہے اس لیے اس طرح کی حرکتیں کرتا ہے،کنٹرول لائن پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،

ہرسطح پر بھارت کو بھر پور جواب دیا جا رہا ہے ،ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جس طرح کا افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے اس پر پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے وزیر مملکت برائے اطلاعات ،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگریب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 14 نومبر 2016 16:09

پوری پاکستانی قوم وطن کے دفاع کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، دفاع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگریب کے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم وطن کے دفاع کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہید فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ملکی دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائیگا ، بھارت بزدل ہے اس لیے اس طرح کی حرکتیں کرتا ہے،کنٹرول لائن پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں،ہر سطح پر بھارت کو بھر پور جواب دیا جارہا ہے،ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، جس طرح کا افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے اس پر پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

پیر کو بھمبر میں کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت میں 7پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے واقعے پر نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہاکہ ملک کے دفاع کیلئے پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

شہدا وطن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے قومی ہیروز کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاہے اور قوم بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔وزیر مملکت اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی بھر پور کارروائی بھارت کے لیے پیغام ہے کہ وہ ان حرکتوں سے باز آ ئے کیونکہ اس جارحیت کا نقصان بھارت ہی کو اٹھانا پڑے گا۔

بھارتی جارحیت کے معاملہ کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے معاملے پر وزیراعظم محمد نواز شریف مشاورت کے ساتھ حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں ، وزیر مملکت نے کہا کہ یہ پاکستان کے دفاع کا معاملہ ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ جس طرح لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اسی طرح ہرسطح پر بھارت کو بھر پور جواب دیا جائے گا۔وزیر مملکت نے کہاکہ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔