ریاض۔چلتی ہوئی گاڑی کے دروازے کھلے رکھنے کے جرم میں سعودی شہری گرفتار۔

پیر 14 نومبر 2016 15:50

ریاض۔چلتی ہوئی گاڑی کے دروازے کھلے رکھنے کے جرم میں سعودی شہری گرفتار۔

ریاض۔(اردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار،14نومبر 2016) ایک 30سالہ سعودی شہری کو چلتی ہوئی گاڑی کے دروازے کھلے رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص نے سا مان سے بھرے باکس کو رکھ کرگاڑی کے دروازے کھولتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم جدہ پولیس نے اس شخص کو تب پکڑا جب اس کی ویڈیو منظر عام پر آئی ۔اور اس شخص کی گاڑی کوبھی تفتیش مکمل ہونے تک تحویل میں لے لیا ہے۔علاوہ ازیں ٹریفک ڈائریکٹر نے ٹریفک قوانین کی پابندی پر زور دیتے ہوئے یہ کہا ہے کہ قانون توڑنے والوں کا احتساب کیا جائیگا۔