اسلام آباد پولیس ، رینجرز ،حسا س ادروں کا تر نو ل ، سنگجا نی جی ٹی روڈ اور گردو نواح میںسر چ آ پر یشن

6افغا نیو ں سمیت 137مشتبہ افراد کو حر است میں لیکرتحقیقات شروع کر دیں

پیر 14 نومبر 2016 16:09

اسلام آباد پولیس ، رینجرز ،حسا س ادروں کا تر نو ل ، سنگجا نی جی ٹی روڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کے افسران و جو انو ں کا تر نو ل ، سنگجا نی جی ٹی روڈ اور گردو نواح کے علاقوں میںسر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ چھ افغا نیو ں سمیت 137مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے مزارات کی سیکو ر ٹی کو مزید سخت کر نے کے لیے ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ پٹر ولنگ کو مزید مو ثر بنا یا جائے ، مشکو ک و مشتبہ افراد پر کڑ ی نظر رکھی جا ئے اور مزاروں پر آ نے والے زائر ین کی چیکنگ میٹل ڈیٹیکٹرز سے کی جا ئے ، تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروںکے افسران و جو انو ں نے کاتھا نہ تر نو ل سنگجا نی جی ٹی روڈ اور گردو نواح کے علاقوں، زیر تعمیر پلا زوں ، روکشا پو ں، دکانو ں ، ہو ٹلز اور دیگر مقا ما ت پر پولیس کا سر چ آ پر یشن، اس سر چ آ پر یشن میں، ایس ڈی پی او صدر سرکل میڈم ارسلہ سلیم اور ایس ایچ او تھا نہ تر نو ل انسپکٹر منیر احمد جعفری سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

دوران سر چنگ چھ افغا نیو ں سمیت 137مشتبہ افراد کو حر است میںلے کرتحقیقات کی جا رہی ہے ، حر است میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جا ری ہے ۔ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد سا جد کیا نی کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔ مزید بر آں ایس ایس پی اسلام آ با د نے اسلام آ باد میں مزارات کی سیکور ٹی کو سخت کر نے کی احکا ما ت جا ر ی کر دئیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :