کراچی :رینجرز کارروائیاں،ٹارگٹ کلرز سمیت 11 گرفتار

پیر 14 نومبر 2016 16:10

کراچی :رینجرز کارروائیاں،ٹارگٹ کلرز سمیت 11 گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکی2ٹارگٹ کلرز سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران 5ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائیاں شاہ فیصل کالونی، ملیر،نیو کراچی، اورنگی ٹاون، گلشن اقبال میں کی گئیں، گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، کالعدم تنظیم کے کارندے، ڈاکو اور اغوا کار شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق کارروائیوں میں عسکری ونگ کے 2ٹارگٹ کلرز، کالعدم تنظیم کے 2کارندے، 3ڈکیت اور3 اغوا کاروں کوبھی گرفتارکیا گیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار تمام ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، اس کے ساتھ ہی اسنیپ چیکنگ کے دوران 5ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :