کراچی ،ایم کیو ایم کے ایم پی اے فیصل سبزواری کیخلاف وال چاکنگ

پیر 14 نومبر 2016 16:10

کراچی ،ایم کیو ایم کے ایم پی اے فیصل سبزواری کیخلاف وال چاکنگ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) کراچی میں نامعلوم افراد سرگرم ہیں ، شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ۔ ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آئے دن نامعلوم افراد وال چاکنگ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری کے خلاف وال چاکنگ کی ہے جس میں فیصل سبزواری سے اسمبلی کی رکنیت کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ فیصل سبزواری کے خلاف پہلی مرتبہ وال چاکنگ سامنے آئی ہے ۔ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے خلاف بھی وال چاکنگ ہوچکی ہے ۔