سردار ایاز صادق اور مرتضیٰ جاوید عباسی کی پاک چین اقتصادی راہداری کے پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے ذریعے گوادر پورٹ کے فعال ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد

پیر 14 نومبر 2016 16:14

سردار ایاز صادق اور مرتضیٰ جاوید عباسی کی پاک چین اقتصادی راہداری کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پاک چین اقتصادی راہداری کے پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے ذریعے گوادر پورٹ کے فعال ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں دونوں رہنمائوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا مکمل ہونا پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اس منصوبے سے دونوں ممالک ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے خطے کے دوسرے ممالک کیلئے بھی سود مند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے پایہ تکمیل تک پہنچنے سے پاکستان کے عام آدمی کا معیار زندگی بھی بہتر ہوگا۔