ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا میں نفرتیں بڑھنے لگیں،پاکستانی نژاد ڈرائیور کو پولیس اہلکار کی دھمکی

پیر 14 نومبر 2016 16:14

ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا میں نفرتیں بڑھنے لگیں،پاکستانی نژاد ڈرائیور ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا میں نفرتیں بڑھنے لگیں،ٹریفک کی خلاف ورزی پر جرمانے کی بجائے پولیس اہلکار نے پاکستانی نژاد ڈرائیورکو دھمکی دی کہ میں تم سے تمام چیزیں چھین لوں گا،پاکستانی نژادشہری سی این این کے صحافی ڈیوڈ گریگوری کاڈرائیورہے،جو واقعے کے وقت کارمیں پچھلی نشست پرموجود تھے، انہوں نے یہ جملہ سنا بھی اوربعدمیں بتایا کہ پولیس آفیسر نے ڈارئیور کو یہ بھی دھمکی دی کہ میں تمارا سر بھی اتار لوں گا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کو انٹر نیٹ پر شیئر کئے جانے کے بعد پولیس حکام اورمیئر نیامریکی صحافی سے رابطہ کیااور پاکستانی ڈرائیور سے ملاقات کی اور کہا کہ پولیس اہلکار کی شناخت کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔