نواز شریف اگر بلاول کے چار نکات مان لیں تو مسائل سے نکل سکتے ہیں،سردار لطیف کھوسہ

پنجاب دہشت گردوں کی آماج گاہ بن چکا ،وہاں بھی آپریشن کی ضرورت ہے ،سابق گورنر پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

پیر 14 نومبر 2016 16:36

نواز شریف اگر بلاول کے چار نکات مان لیں تو مسائل سے نکل سکتے ہیں،سردار ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اگر بلاول بھٹو زرداری کے چار نکات مان لیں تو مسائل سے نکل سکتے ہیں ۔پنجاب دہشت گردوں کی آماج گاہ بن چکا ہے ۔وہاں بھی آپریشن کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کو سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سی پیک پیپلزپارٹی کا شروع کر دہ منصوبہ ہے جس پر حکمران کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سی پیک کو اگر متنازعہ بنایا گیا تو تار یخ معاف نہیں کرے گی۔آصف زرداری دنیا کے واحد سربراہ ہیں جنہوں نے اپنے اختیارات پا رلیمنٹ کو منتقل کیے ۔انہوںنے کہا کہ رینجرز کراچی میں آپریشن کر سکتی ہیں پنجاب میں کیوں نہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔

وہاں بھی آپریشن کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ خبرلیک معاملے پر کمیشن بنانا مذاق ہے ۔ خبر خود لیک نہیں ہو ئی اسے خود لیک کیا گیا ہے ۔ دوسروں کی قربانی دینا نوازشریف کا پرانہ طریقہ ہے ۔نوازشریف پنجاب پولیس کی طرح فوج کو بھی اپنے تابع بناناچاہتے ہیں ۔ نواز شریف بلا ول بھٹو کے چار نکات مان لیں تو مسائل سے نکل سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جہانگیر بدر ہمارٹی پارٹی کا سرمایہ تھے ۔ان کی جمہوریت کے لیے بیش بہا خدمات ہیں ۔سینیٹر لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ۔