پیمرا کا23نومبر کو پاکستانی ڈی ٹی ایچ کیلئے بولی کیلئے ذریعے نیلامی کا ا علان

پاکستانی ڈی ٹی ایچ کیلئے پالیسی تیار کرلی گئی ہے،23نومبر کو12شارٹ لسٹ کمپنیوں میں سی3کو پاکستانی ڈی ٹی ایچ کیلئے لائسنس دیا جائے گا،کچھ عناصر پاکستانی ڈی ٹی ایچ کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہیں ،جب تک بھارت پاکستان کی نشریات نہیں کھولتا تب تک بھارتی موادکو پاکستان میں دکھانے کی اجازت دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے،وفاقی حکومت بھارتی موادکی نشریات پر پابندی کی مخالفت کرنے والوں کی تحقیقات کرے،کیبل آپریٹرز ہمارے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈزر ہیں انکے جائز مطالبات ضرور پورے کیے جائیں گے،ورکنگ جرنلسٹس کیلئے نیشنل پریس کلب کو ایف ایم ریڈیو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹر ی اتھارٹی کے چیئر مین ابصار عالم کی پریس کانفرنس

پیر 14 نومبر 2016 17:07

پیمرا کا23نومبر کو پاکستانی ڈی ٹی ایچ کیلئے بولی کیلئے ذریعے نیلامی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹر ی اتھارٹی (پیمرا)کے چیئر مین ابصار عالم نی23نومبر کو پاکستانی ڈی ٹی ایچ کیلئے بولی کیلئے ذریعے نیلامی کا ا علان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ڈی ٹی ایچ کیلئے پالیسی تیار کرلی گئی ہے،23نومبر کو12شارٹ لسٹ کمپنیوں میں سی3کو پاکستانی ڈی ٹی ایچ کیلئے لائسنس دیا جائے گا،کچھ عناصر پاکستانی ڈی ٹی ایچ کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہیں ،جب تک بھارت پاکستان کی نشریات نہیں کھولتا تب تک بھارتی موادکو پاکستان میں دکھانے کی اجازت دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے،وفاقی حکومت بھارتی موادکی نشریات پر پابندی کی مخالفت کرنے والوں کی تحقیقات کرے،کیبل آپریٹرز ہمارے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈزر ہیں انکے جائز مطالبات ضرور پورے کیے جائیں گے،ورکنگ جرنلسٹس کیلئے نیشنل پریس کلب کو ایف ایم ریڈیو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پیمرا ہیڈ کورٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔چیئر مین پیمرا نے کہا کہ آج بارڈر پر آفسوسناک واقع ہوا، بھارتی فوج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،ہمارے فوجیوں نے اپنی قوم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہم بھی جو ہوسکا انکے لئے کریں گے،سرحدوں پر کشیدگی ہے اور یہاں لوگ بھارتی مواد کی نشریات کیلئے احتجاج کررہے ہیں جو غلط ہے، وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ بھارتی مواد کے نشریات پر پابندی کی مخالفت کرنے والوں کی تحقیقات کرے۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کے ساتھ بھارتی ڈی ٹی ایچ کو بند کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارتی مواد کی نشریات پر پابندی لگانے کے اقدام کو عوام نے سراہا ہے،کچھ عناصر پاکستانی ڈی ٹی ایچ کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوں گے،انڈین ڈی ٹی ایچ کے حامیوں کے پیچھے چند لوگ ملوث ہیں،ہم لوگوں کی ذاتیات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے اگر کسی غریب کے گھر میں داخل ہوئے ہیں توامیر کے گھر میں بھی داخل ہونگے،ڈی ایچ اے،کنٹونمنٹ اور بحریہ ٹائون میں جو امیرلوگوں کے علاقے ہیں وہ خود بھی سامنے آئیں اور بھارتی ڈی ٹی ایچ ختم کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان کا اپنا ڈی ٹی ایچ آ جائے گا پاکستانی ڈی ٹی ایچ کی پالیسی کی منظوری دی جاچکی ہے۔ پاکستانی ڈی ٹی ایچ کیلئی13کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا مگر شریف فوڈ اور ڈی لنک نے اپنے طور پر درخواستیں واپس لے لی ہیں،23نومبر کو12شارٹ لسٹ کمپنیوں میں سی3کو پاکستانی ڈی ٹی ایچ کیلئے لائسنس دیا جائے گا۔ابصار عالم نے کہا کہ گزشتہ ہفتے 52 ایف ایم ریڈیو لائسنس جاری کیے گئے ہیں جن کی سیکیورٹی کلیئرنس ہوجائے گی،آج کی میٹنگ میں سیکرٹری داخلہ نے سیکورٹی کلیئرنس کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز ہمارے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈزر ہیں۔ کیبل آپریٹرز کے جائز مطالبات ضرور پورے کیے جائیں گے،کیبل آپریٹرز سے مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ،کیبل آپریٹرز ہمارے بھائی ہیں آئیں اور ہم سے بیٹھ کر بات کریں۔انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر جب ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں تب بھارتی مواد کو بحال کرنے کی ڈیمانڈ کرنا درست نہیں۔

بارڈر پر جو حالت جاری ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم بھارتی مواد کی اجازت نہیں دے سکتے،ہمارے فوجی جوان شہید کیے جا رہے ہیں اسی صورت میں ہرگز بھارتی مواد نہیں چلنے دیں گے،جب تک بھارت پاکستان کی نشریات نہیں کھولتا ہم بھارت کی نشریات کھولنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹس کے لئے نیشنل پریس کلب کو ایف ایم ریڈیو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (رڈ)

متعلقہ عنوان :