پاکستانی اداکارہ صنم جنگ کے گھر بیٹی کی پیدائش

پیر 14 نومبر 2016 17:25

پاکستانی اداکارہ صنم جنگ کے گھر بیٹی کی پیدائش
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء)پاکستانی اداکارہ صنم جنگ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ،اداکارہ نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے فیس بک پیج پر کیا۔واضح رہے کہ صنم جنگ نے اپنے امید سے ہونے کا اعلان بھی اس مارننگ شو پر کیا تھا، جہاں ان کی گود بھرائی کی رسم بھی کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

صنم جنگ نے زونگ کے ایک اشتہار میں کام کرکے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2008 میں پلے ٹی وی پر وی جے کی حیثیت سے کام کیا، صنم کو 2010 میں آگ ٹی وی سے وی جے کی آفر بھی موصول ہوئی جسے انھوں نے قبول کرلیا۔

صنم نے اپنے کیریئر میں متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، جن میں 'دل مضطر'، 'محبت صبح کا ستارہ'، 'میرے ہم دم میرے دوست' اور 'الوداع' شامل ہیں۔انہیں ڈراموں کے علاوہ بولی وڈ میں ایک فلم کی آفر بھی موصول ہوئی، تاہم صنم نے اس میں کام سے معذرت کرلی۔صنم جنگ کی شادی رواں سال کے آغاز میں سید عبدل قسام جعفری سے ہوئی تھی، جن کا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں۔