اسٹاک مارکیٹ،پاناما کیس کی سماعت سے قبل سرمایہ کار محتاط

کاروبارکا آغاز مثبت ہوا، 43 ہزار پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کی لیکن پھر بریک لگ گئے

پیر 14 نومبر 2016 17:26

اسٹاک مارکیٹ،پاناما کیس کی سماعت سے قبل سرمایہ کار محتاط
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروبارکا آغاز مثبت ہوا، 43 ہزار پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کی لیکن پھر بریک لگ گئے، پانامالیکس سماعت سے پہلے سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔

(جاری ہے)

100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار کی سطح ، تاریخ میں پہلی مرتبہ عبور کرگیا، لیکن پھر سرمایہ کار وں نے احتیاط برت لی اور انڈیکس کاروبار کے دوران 300 پوائنٹس کم ہو کر 42 ہزار 700 کی سطح تک آگیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق پانامہ لیکس کیس کی سماعت سے پہلے سرمایہ کار وں کا محتاط ہونا توقع کے مطابق ہے۔