زلزلے کے باوجود پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ 17 نومبر کو ہی کھیلا جائے گا

قومی ٹیم 15 نومبر کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی ، زلزلے کے باوجود کرکٹ سٹیڈیم کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا زلزلے اور سونامی کے باعث پاک کیوی ٹیسٹ سیریز متاثر نہیں ہوگی،ڈیوڈوائٹ

پیر 14 نومبر 2016 17:29

زلزلے کے باوجود پاکستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ 17 نومبر کو ہی کھیلا جائے گا
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) کرائسٹ چرچ میں زلزلے اور سونامی کے باوجود پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق 17 نومبر کو ہی کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم زلزلے سے متاثرہ شہر پہنچ گئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نیلسن سے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔ نیوزی لینڈ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ زلزلے اور سونامی کے باعث پاک کیوی ٹیسٹ سیریز متاثر نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

کرائسٹ چرچ میں زلزلے نے تباہی ضرور مچائی تاہم ہیگلے اوول سٹیڈیم کو زلزلے سے نقصان نہیں پہنچا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 نومبر کو ہی کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم منگل 15 نومبر کو معمول کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ گرین شرٹس پریکٹس کے دوران فٹبال بھی کھیلیں گے۔ یونس خان نے قدرتی آفت پر نیوزی لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ، کہتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں کیویز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ۔