Live Updates

تحریک انصاف ہی پاکستان اور عوام کو درپیش بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے،نوابزادہ ہمایوں جو گیزئی

پیر 14 نومبر 2016 17:29

تحریک انصاف ہی پاکستان اور عوام کو درپیش بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نوابزادہ ہمایوں جو گیزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہی پاکستان اور عوام کو درپیش بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے کیونکہ عوام کی امیدیں بھی پی ٹی آئی اور اس کے سربراہ سے وابستہ ہیں ہماری جماعت ہی ملک کو کرپشن اور موجودہ حکمرانوں سے نجات دلائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حاجی بشیراحمد بڑیچ کی جانب سے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سردار روح اللہ خلجی، حاجی بشیر احمد بڑیچ، سید ظہور آغا، بسم اللہ آغا، حاجی فوجان،جعفر خان کاکڑ،ندیم یوسفزئی، آصف ترین پارٹی کے کونسلروں اور ورکروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی نوابزادہ ہمایوں جا گیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکتی ہے اور عوام کی امدیں پارٹی کے چیئرمین سے وابستہ ہے کیونکہ نوجوان نسل بھی ملک میں تبدیلی کی خواہا ں اور حقیقی تبدیلی پی ٹی آئی لائے گی ہماری جماعت ملک اور قوم کو کرپشن اور اس میں ملوث حکمرانوں سے نجات دلائے گی اس حوالے سے ہمارے جماعت نے اپنی جدوجہد شروع کر رکھی ہے جس کو ہر صورت میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے تاکہ لو گوں کے حقیقی مسائل ہو سکیں اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے رہنماء حاجی بشیر احمد بڑیچ کا پارٹی رہنمائوں اور ورکروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ پر شکریہ ادا کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات