لاہور، سپر مون شام6بجکر52منٹ پر طلوع ہوا

چاند زمین کے قریب آنے کی وجہ سے 14فیصد بڑا اور 30فیصد زیادہ روشن تھا

پیر 14 نومبر 2016 17:39

لاہور، سپر مون شام6بجکر52منٹ پر طلوع ہوا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) صوبائی دارالحکومت میں سپر مون شام6بجکر52منٹ پر طلوع ہوا۔ اس موقع پر چاند زمین کے قریب آنے کی وجہ سے 14فیصد بڑا اور 30فیصد زیادہ روشن تھا۔ کوئی بھی انسان سپرمون کا حسین ترین نظارہ زندگی میں ایک بار ہی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر صاحب داد خان نے آن لائن سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوںنے کہا کہ اس سے قبل1947ء کو سپر مون طلوع ہوا تھا جبکہ آئندہ2034ء کو اس طرح سپر مون کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوںنے کا کہ سپر مون کا اصل نظارہ پاکستانی سٹینڈرڈ ٹائم رات6بج کر52منٹ نوٹ کیا گیا ہے۔ البتہ تمام شب چاند اپنی پوری آب وتاب سے جگماتا رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ چاند کا زمین کے اتنا قریب آنا اتنا بڑا ہونا اور اس قدر زیادہ روشن ہونا الف لیلیٰ داستان کی مانند ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ طلسماتی نظارہ دیکھنے کے قابل ہوتا ہے البتہ وہ لوگ جو ساحل سمندر کے نزدیک ہوں جیسے کراچی اور گوادر کے شہری وہ آئندہ 2روز تک ساحل سمندر پر جانے سے گریز کریں اس لیے کہ سپر مون کے موقع پر سمندر بھی مستی میں آجاتا ہے اور اس کی لہریں اس قدر اونچی اٹھتی ہیں کہ ساحل پر موج مستی کرنے والوں کے لئے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے۔ سمندر سے اٹھنے والی اونچی اور تیز لہریں نزدیک کھڑے لوگوں کو اپنے ساتھ بہا لے جانے کی قدرت رکھتی ہیں اس لیے لوگوں کوآئندہ 2روز تک ساحل سمندر پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔(سعید)

متعلقہ عنوان :