درخشاں ویلفیئر آرگنائزیشن بہتر انداز میں سماجی کاموں میں مصروف ہے ،میر ظفر اللہ خان جمالی

تنظیم کی خواتین کی فلاح و بہبود اور حقوق کیلئے اقدامات کابل تحسین ہیں ،سابق وزیر اعظم

پیر 14 نومبر 2016 18:20

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے فرزندسابق تحصیل ناظم میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ درخشاں ویلفیئر آرگنائزیشن بہتر انداز میں سماجی کاموں میں مصروف ہے خواتین کی فلاح و بہبود اور انکے حقوق کیلئے اقدامات کابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے درخشاں ویلفیئر آرگنائزیشن کی نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ درخشاں ویلفیئر آرگنائزیشن نے مختصر عرصے میں غریب خواتین کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیئے ہیں یہی وجہ ہے کہ درخشاں ویلفیئر کی پوری ٹیم خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے جو قابل تحسین عمل ہے ان کا کہنا تھا کہ ایسی سماجی تنظیموں کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تاکہ اس جیسی تنظیمیں موثر انداز میں اپنا کام کر سکیں اور انہیں مالی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے میر عمر خان جمالی کا کہنا تھا کہ اسلامی اور بلوچ معاشرے میں عورت کو اہم مقام حاصل ہے اور ہمارا مہذب معاشرے میں کو عزت اور حترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ غریب اور نادار عوام کی ہر ممکن مدد کسی عبادت سے کم نہیں ہے اس موقع پر درخشاں ویلفیئر آرگنائزیشن کی سی او میڈم مہتاب لاشاری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورمیر عمر خان جمالی کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :