نئی آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری، مصباح ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست سے باہر

پیر 14 نومبر 2016 18:35

نئی آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری، مصباح ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نمبر ون بلے باز اور بھارت کے روی چندرن ایشون نمبر ون بائولر ہیں۔پاکستان کے یونس خاں بیٹنگ رینکنگ میں بدستور چوتھے اور کپتان مصباح الحق 12ویں اور اظہر علی13ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ بائولنگ رینکنگ میں پاکستان یاسر شاہ ایک درجے ترقی پاکر 5ویں نمبر پر آگئے ہیں،آل رائونڈر کی رینکنگ میں بھارت کے ایشون پہلے اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے ،بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیو سمتھ پہلے ،جوئے روٹ دوسرے ،کین ولیمسن تیسرے ،یونس خان چوتھے ،ہاشم آملہ 5ویں ،اے بی ڈویلیئرزچھٹے ،ڈیوڈ وارنر 7ویں ،ایڈم ووگز 8ویں ،اجنیکیا ریہانے 9ویں ، کپتان مصباح الحق 12ویں، اظہر علی13ویں اور اسد شفیق 17ویں نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بائولنگ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے ،رنگنا ہیراتھ 2درجے ترقی پاکردوسرے ،ڈیل سٹین تیسرے ،جمیز اینڈرسن چوتھے ،یاسر شاہ ایک درجے ترقی پاکر 5ویں ،وہاب ریاض 25ویں ،راحت علی32ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل رائونڈر کی رینکنگ میں بھارت کے ایشون پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے،بن سٹوکس تیسرے ،معین علی چوتھے اور جدیجہ5ویں نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :