چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ پری کوالیفائنگ رائونڈ

ذیشان خان ، سید علی بخاری ، بلال ذاکر اور احسن ایاز نے کوالیفائنگ راونڈ تک رسائی حاصل کر لی

پیر 14 نومبر 2016 18:35

چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ  پری کوالیفائنگ رائونڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء)چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے پری کوالیفائنگ راونڈ میں ذیشان خان ، سید علی بخاری ، بلال ذاکر اور احسن ایاز نے کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے کوالیفائنگ راونڈ تک رسائی حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونیوالے 25ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم پر مشتمل انٹرنیشنل چیمپین شپ میں پیر کو کھیلے جانیوالے پری کوالیفائنگ راونڈ کے دوسرے مرحلے میں ذیشان خان نے اسماعیل روف کو اپنے شاندر کھیل کی بدولے 11-9,12-10,11-5سے شکست دی،دوسرے میچ میں سید علی بخاری نے شیخ ثاقب کو 19-17,11-9,`11-6 سے، تیسرے میچ میں بلال ذاکر نے صدام الحق کو سخت مقابلے کے بعد 11-4,8-11,11-9,11-13,11-3سے شکست دی جبکہ چوتھے اور آخری میچ میں احسن ایاز نے آصف خلیل کو 11-6,8-11,11-5,7-11,11-5سے شکست دی ۔

چیمپین شپ کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے پاکستان سکوا ش فیڈریشن کے حکام آج (منگل ) کو پریس کانفرنس کرینگے جس میں ٹورنا منٹ کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائیگا ۔