اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی،ضلعی حکومت کا سمیع اللہ جونئیر کو ایوار ڈ دینے کا اعلان

پیر 14 نومبر 2016 18:36

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی،ضلعی حکومت کا سمیع اللہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں نمائندگی کرنے والے پشاور کے کھلاڑی سمیع اللہ جونئیر کو ضلعی اسمبلی اجلاس میں ایوار ڈ دینے کا اعلان ‘ ضلع ناظم آفس میں تقریب کا اہتمام ‘ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سلیکٹر اور سابق اولمپیئن گول کیپر حاجی عبدالرئوف اور سکوش کے معروف کھلاڑی اسماعیل خان کی شرکت -ضلع ناظم آفس پشاور میں گذشتہ روز ایک تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ ممبرڈاکٹر انعام اللہ خان ‘پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سلیکٹر اور سابق اولمپیئن گول کیپر حاجی عبدالرئوف ‘ اور حال ہی میں ملیشیا میں ا یشین ہاکی چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے نمائندگی کرنے والے بڈھ بیر پشاور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سمیع اللہ جونئیر اور سکواش کے مایہ ناز کھلاڑی اسماعیل خان نے شرکت کی تقریب میں ڈسٹرکٹ ممبر ڈاکٹر انعام اللہ نے ضلع ناظم کو بتایاکہ سمیع اللہ جونئیر نے جرمنی میں ہونے والے چھ ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اس کے علاوہ بیلجیم ‘ جرمنی اور ہالینڈ میں ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹس میں پاکستان جونئیرہاکی ٹورنامنٹ کی نمائندگی کی جبکہ گذشتہ ماہ ملیشیا میں ہونے والے ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کی اور نمایاں کارکردگی پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم محمدعاصم خان نے کہاکہ پشاور کی ضلعی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور پشاور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی بھرپو رحوصلہ افزائی ‘ عزت افزائی اور سرپرستی کی جائیگی‘ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ ضلعی اسمبلی اجلاس کے دوران سمیع اللہ جونئیر کو ضلعی حکومت کی جانب سے ایوارڈ اوراعزاز دیاجائیگا -

متعلقہ عنوان :