پشاورسروسز کلب میں 7ویں سالانہ وینٹیج کلاسک کار ریلی 20 نومبر کومنعقد ہو گی

پیر 14 نومبر 2016 18:36

پشاورسروسز کلب میں 7ویں سالانہ وینٹیج کلاسک کار ریلی 20 نومبر کومنعقد ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) کلاسک لینڈ روور پشاور کے زیراہتمام اور ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون سے پشاورسروسز کلب میں 7ویں سالانہ وینٹیج کلاسک کار ریلی 20 نومبر کومنعقد ہو گی، ریلی میں 75 کے قریب کلاسک اور مختلف گاڑیاں شرکت کرینگی۔ وینٹیج کلاسک کار ریلی کا آغاز11 نومبر کو وینٹیج کلاسک کار کلب آف پاکستان کے زیراہتمام کراچی سے ہوا جو کہ گمبٹ سے رحیم یار خان ، ملتان سے ہوتی ہوئی لاہور14نومبر کو پہنچی اور کل بروز بدھ16 نومبر کو پولو گرائونڈ میں کار شو کاانعقاد کیاجائے گا، 17نومبر کولاہور سے اسلا م آباد آئی گی جہاں 19نومبر کو ریلی شو ہوگا جس کے بعد 20نومبر کو پشاور کیلئے روانہ ہونگی اور پشاورسروسز کلب میں کلاسک کار ریلی شو منعقد ہو گا جسکے بعد 21 نومبر کو پشاور سے خیبر پاک کا دورہ کرینگی۔

(جاری ہے)

ریلی میں 15گاڑیاں کراچی، 10لاہور،25اسلام آباد اور 25گاڑیاں پشاور سے شرکت کرینگی،گزشتہ روز منیجنگ ڈائریکٹر ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انکا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت صوبہ میں یوتھ ، مذہبی سیاحت اور ثقافت کی ترقی و فروغ کیلئے اقدامات کر رہا ہے اور صوبہ میں مختلف اقسام کے تفریحی پروگرام تشکیل دیئے گئے ہیں تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔

اس موقع پر صدر وینٹیج کلاسک کار کلب آف پاکستان اور چیف ایگزیکٹیو کلاسک لینڈ روور پشاور کے عاصم درانی کا کہنا تھا کہ پشاور میں تاریخی گاڑیوں کے انعقاد کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ پشاور پرامن شہر ہے اور یہاں بھی لوگوں کو ان کلاسک گاڑیوں کے ساتھ لگائو ہے جو ان کی دیکھ بھال کر کے اب بھی اس کا خیال پہلے کی طرح رکھتے ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل ان گاڑیوں کو لوگ کباڑیوں کے مول بیچ کر فروخت کر دیتے تھے آج ان کو دوبارہ اپنی حالت میں بحال کرکے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :