چونیاں ، پولیس کا جو ئے کے دو اڈوں پر چھاپہ ،8جوا ریئے گرفتار ،ہزاروں روپے برآمد

پیر 14 نومبر 2016 18:44

چونیاں ، پولیس کا جو ئے کے دو اڈوں پر چھاپہ ،8جوا ریئے گرفتار ،ہزاروں ..
چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) ڈی ایس پی کی ہدایت پر سٹی پولیس کا جو ئے کے دو اڈوں پر چھاپہ 8جوا ریئے گرفتار ہزاروں روپے برآمدکر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل پتو کی علی اخترانصا ری کی ہدایت پر سٹی پولیس نے دربار بابا عطا ء محمد منڈیا نوالہ رو ڈ اور انمول شا دی ہال کے قریب چھا پے مار کر 8جوا ریوں جن میں فیصل ،فقیر حسین ،شہزاد ،حسین ،ظہیرالحسن ،مقصو د احمد ریاض اور محمد رمضان شامل ہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے ہزا روں روپے کی رقم برآمد کر لی سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالا ت میں بند کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :