پاکستان میں ہاکی کا مستقبل بہت روشن ہے،کھویا ہوا مقام دوربارہ حاصل کرلیں گے ‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب

سپورٹس بورڈ پنجاب انٹر سکول ہاکی چیمپئن شپ منعقد کرارہا ہے جس سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے‘ ذوالفقار احمد گھمن کی میڈیا سے گفتگو

پیر 14 نومبر 2016 18:44

پاکستان میں ہاکی کا مستقبل بہت روشن ہے،کھویا ہوا مقام دوربارہ حاصل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا مستقبل روشن ہے،ایشیاء میں ہماری ٹیم دوسری پوزیشن پر آگئی ہے، ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوربارہ حاصل کرلیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب انٹر سکول ہاکی چیمپئن شپ منعقد کرارہا ہے جس سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب بھرپور اقدامات کررہا ہے۔ ہم نے پاکستان کے تمام ٹائیٹل ہولڈرز اور میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو دعوت دی ہے کہ آئیں مل کر ملک میں سپورٹس کو فروغ دیں اس کیلئے وہ اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کریں ان میں جو قابل عمل ہوں گی ان پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا میں اب سپورٹس بہت جدید ہوگئی ہے ہمیں نئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی تربیت کرنا ہوگی، ہاکی کے فروغ کیلئے نئے گرائونڈز بنا رہے ہیںتاکہ نوجوانوں کو سہولتیں میسر ہوں اور وہ زیادہ سے زیادہ سپورٹس کی جانب راغب ہوں۔ صحت مند جسم کے ساتھ ساتھ صحت مند ذہین کا ہونا بھی بہت ضروری ہے اس لئے ہر نوجوان کو کسی نہ کسی گیمز میں ضرور حصہ لینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :