اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور منظوروسان لٹ گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 نومبر 2016 18:31

اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور منظوروسان لٹ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر2016ء) :اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی سید خورشیدشاہ،وزیراعلیٰ سندھ اور منظوروسان لٹ گئے،پیپلزپارٹی کے تینوں رہنماؤں کی مرحوم جہانگیربدرکے جنازے میں جیب کٹ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ کی آج پنجاب یونیورسٹی میں مرحوم جہانگیربدرکے جنازے میں شرکت کے موقع پرجیب کٹ گئی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ اور منظوروسان کے موبائل فون چوری ہوگئے۔خورشید شاہ کا کہناہے کہ جیب میں 15سے 20ہزارروپے نقدی،شناختی کارڈ،اسمبلی کارڈاور دیگراہم دستاویزات تھیں۔جبکہ وزیراعلیٰ سندھ اور منظوروسان کے موبائل فون چوری ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :