مالاکنڈاورگردونواح میں4.2شدت کازلزلہ،لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 نومبر 2016 18:52

مالاکنڈاورگردونواح میں4.2شدت کازلزلہ،لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا

سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر2016ء):مالاکنڈاور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے سے لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ، چترال، دیر، کوہستان اور بونیراور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے سے لوگوں میں خوف حراس پھیل گیا۔لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاترزسے باہرکھلی جگہوں پرنکل آئے۔زلزلہ پیماء کے مطابق زلزلے کی شدت4.2ریکارڈکی گئی ہے۔جبکہ زلزلے کا مرکزافغانستان اور تاجکستان کی سرحدہے۔