ہاکی میچ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہاکی اکیڈمی خانیوال نے ایک کے مقابلے میں دو گو ل سے جیت لیا

پیر 14 نومبر 2016 19:12

ہاکی میچ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہاکی اکیڈمی خانیوال نے ایک کے مقابلے ..
خانیوال۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہاکی اکیڈمی خانیوال نے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خانیوال کو ایک کے مقابلے میں دو گو ل سے ہرادیا ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سپورٹس سٹیڈیم خانیوال میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہاکی اکیڈمی خانیوال اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خانیوال کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

میچ کے مہما ن خصوصی اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہاکی اکیڈمی خانیوال اشتیاق احمد پراچہ کے ہمراہ نجم الثاقب چوہدری ، ماسٹر فاروق احمد اور میاں محمد آصف رزاق نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ امپائرز کے فرائض محمد اشرف لہری او ر مکرم طلال نے سر انجام دیئے ۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اشتیاق احمد پراچہ نے ونر اور رنر اپ ٹرافیوں کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :