وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال،مرادعلی شاہ کی حکومت پنجاب کے تعلیمی پروگرام کی تعریف،پاکستان ہم سب کا ہے اسے ملکرسنوارنا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 نومبر 2016 19:14

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر2016ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے ملاقات کی ہے،جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان آج یہاں ہونیوالی ملاقات میں تعلیمی میدان میں ترقی کے امورپربھی گفتگو کی گئی۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اسے ملکرسنوارنا ہے۔ چاروں صوبوں سے ہونہارطلباء کووظائف دے رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے حکومت پنجاب کے تعلیمی پروگرام کوسراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے تعلیمی پروگرام کی قدرکرتے ہیں۔