پاکستان کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی، آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی

نیوزی لینڈ میں زلزلے کی وجہ سے کھلاڑیوں کچھ خوفزدہ تھے، لیکن ٹیم شیڈول کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں شرکت کرے گی، وسیم باری

پیر 14 نومبر 2016 19:50

پاکستان کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی، آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نیلسن سے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔ٹیم منیجر وسیم باری کا کہنا ہے نیوزی لینڈ میں زلزلے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کچھ خوفزدہ تھے، لیکن ٹیم شیڈول کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجرنے کہا کہ نیوزی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے ٹیم پاکستان بھی لرز گئی، پیر کو آنے والے زلزلے وقت پاکستان ٹیم اپنے ہوٹل کے کمرے میں موجود تھی۔

وسیم باری نے مزید کہا کہ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ تمام کھلاڑی ہوٹل سے باہر آگئے، تاہم کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ،پاکستان ٹیم 17 نومبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں شیڈول کے مطابق شرکت کرے گی۔مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم نیلسن سے کرائسٹ چرچ کے روانہ ہوگئی، جہاں ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔۔

متعلقہ عنوان :